ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / روس کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کی توقع

روس کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کی توقع

Tue, 17 Jan 2017 18:12:59  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو،17جنوری(آئی این ایس انڈیا) روس کو توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے سمیت تزویراتی استحکام کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ یہ بات روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے آج منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ 

لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہء صدارت سنبھالنے کے بعد ہونے والے ان متوقع مذاکرات میں ہائپرسونک ہتھیاروں، یورپ میں امریکی میزائل شیلڈ، خلائی ہتھیاروں اور جوہری تجربات کے معاملات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔


Share: